Through the Scriptures کے بارے میں

اور جو باتیں تو نےبهت سے گواهوں کےسامنے
مجہ سے سنی هیں ان کو

ایسےدینتدار آدمیوں کے سپرد کرجو اوروں کوبہی سکہا نے کے قابل هوں۔ (2 تہیمو تہی 2:2)
Through the Scriptures سیئرسی، آرکانساس میں موجود ٹُرُتھ فار ٹوڈے کا ایک شاہکار ہے جو کثیر الجہت غیر منافع بخش ادارہ ہے اور عالمگیر عقیدہ بشارت نجات کے لئے وقف ہے۔ جس کے ڈائریکٹر ایڈی کلوئر (Eddie Cloer) ہیں، جو ہارڈنگ یونیورسٹی میں انجیل مقدس اور تبلیغی کورسز کے ایک پروفیسر ہیں، TFT کی انتھک کوشش ہوتی ہے کہ ہمارے معبود کی مقدس تحریروں کو عقیدت مندی کے ساتھ تعلیم دیں۔

باتجربہ مبلّغین متفق ہیں کہ دنیا بھر میں قائمہ اجتماعات کی بقاء اور روحانی ترقی کا دارومدار انجیل مقدس کے مطالعاتی مواد کے دستیاب معیار پر ہو سکتا ہے۔ ٹرتھ فار ٹوڈے اس ضرورت پر توجہ دینے کے لئے ہی وقف ہے۔

مندرجات سے متعلقہ مخصوص رہنما اصول مقرر کئے گئے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تعلیمی مواد عیسائیت عہد جدید کی بحالی سے ہم آہنگ ہیں۔ خاص طور سے، (الف) یہ مواد عہد جدید کے گرجا گھر کا احترام برقرار رکھنے اور انہیں بڑھاوا دینے کے لئے ہیں اور یہ بھی ضروری ہے کہ کسی بھی صورت میں عقیدہ فرقہ پرستی کو منظور یا اس کو ہوا نہ دے؛ یعنی، انسانوں کی ساختہ مذہبی انجمنیں قائم نہ ہوں؛ (ب) ان مواد کی توجہ انجیل مقدس کی ایک بنیادی، محفوظ اور عملی انداز میں دی جانے والی تعلیمات کی تشہیر ہو؛ (ج) ضروری ہے کہ یہ مواد ہمیشہ عقیدہ، پشیمانی، اور اعتراف مسیحا، گناہوں سے معافی کے لئے کئے جانے والے بپتسمہ کے ذریعے نجات کے سلسلے میں واضح ہوں، جیسا کہ مقدس کتابوں میں تعلیم دیئے گئے ہیں؛ (د) یہ مواد لازماً عہد جدید کے مخصوص طریقۂ کار کے عین مطابق اللہ کی عبادت کو فروغ دیں اور ایسا ہرگز نہ ہو کہ انسانی کسی بھی قسم کی ایجاد کے بارے میں کسی بھی قسم کی منظوری کا اظہار کریں؛ (ھ) یہ مواد امریکی عیسائیت پر دلیل قائم نہ کریں برخلاف عالمگیر عیسائیت عہد جدید بمع اس کے ابدی اصولوں پر استدلال کرنے کے جنہیں کسی بھی ثقافت میں موزوں طور پر عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے۔