شرائط استعمال

ThroughTheScriptures.com (“ویب سائٹ”) کے ساتھ وابستہ سافٹ ویئر، مواد، متعامل خصوصیات اور ویب سائٹ کا استعمال کرکے یا دوسروں کو اسے استعمال کرنے کی اجازت دے کر، آپ (“صارف”) ان قانونی شرائط و ضوابط (“اقرارنامہ”) کی پابندی کرنے سے اتفاق کرتے ہیں۔ کسی بھی طریقے سے ویب سائٹ کے ساتھ تعامل کرنے والا کوئی شخص اس اقرارنامے کے مقاصد کے تحت صارف ہے۔ اگر آپ اس اقرارنامے کی شرائط و ضوابط سے اتفاق نہیں کرتے ہیں تو، آپ ویب سائٹ استعمال کرنے کے حقدار نہیں ہیں۔ اگر آپ ویب سائٹ، ویب سائٹ کے کسی مواد یا اس اقرارنامے کی شرائط و ضوابط سے غیر مطمئن ہیں تو، آپ اس امر سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ کی کلی اور مکمل تدبیر یہی ہے کہ ویب سائٹ کا اپنا استعمال بند کر دیں۔ آپ اس بات کو تسلیم اور قبول کرتے ہیں کہ ویب سائٹ کا آپ کا استعمال آپ کے کلی جوکھم پر ہے۔ آپ اس امر کی نمائندگی کرتے ہیں کہ آپ کو اپنے یا جس فریق کی آپ نمائندگی کرتے ہیں اس کی جانب سے اس اقرارنامے کو قبول کرنے کی قانونی صلاحیت اور اختیار حاصل ہے۔ اس اقرارنامے کی بعض شرائط ممکن ہے ویب سائٹ کے آپ کے استعمال پر لاگو نہ ہوتی ہوں؛ پھر بھی سبھی قابل اطلاق شرائط واجب التعمیل ہیں۔ ویب سائٹ کے ایک جوازیافتہ مالک کی حیثیت سے، ٹروتھ فار ٹوڈے ورلڈ مشن اسکول انکارپوریٹڈ (“ٹروتھ فار ٹوڈے”) اپنی مکمل اور قید و بند سے آزاد صوابدید پر کسی بھی وقت اور وقتا فوقتا اس اقرارنامے کو تبدیل یا اسے ختم کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، جس کے لیے آپ کو نوٹس نہیں دیا جائے گا اور یہ تبدیلیاں ThroughTheScriptures.com ویب سائٹ پر شائع کر دی جائیں گی۔ اس طرح کی کسی بھی تبدیلیوں کو معرفت ہذا حوالے کے لحاظ سے اس اقرارنامے میں ضم کر دیا گیا ہے جیسا کہ وہ پوری طرح سے یہاں پر مذکور ہیں۔

موقوفی۔ یہ اقرارنامہ برطرفی تک رو بہ عمل رہے گا۔ اسے ٹروتھ فار ٹوڈے کی مکمل صوابدید پر اور پیشگی نوٹس کے بغیر، یا صارف کے ذریعہ نہیں بلکہ، فریقوں کے بیچ باہمی تحریری اقرارنامے کے ذریعہ موقوف کیا جا سکتا ہے۔ ٹروتھ فار ٹوڈے پیشگی نوٹس کے بغیر اور ٹروتھ فار ٹوڈے کی مکمل اور قید و بند سے آزاد صوابدید کی بنیاد پر ویب سائٹ تک صارف کی رسائی معطل، موقوف، یا اسے حذف کر سکتا ہے۔ ٹروتھ فار ٹوڈے اس طرح کی کسی معطلی، موقوفی، یا تنسیخ اور اس کے اثرات، بشمول لیکن بلا تحدید کاروبار یا تعلیم میں کسی خلل، ڈیٹا یا املاک کے خسارے، املاک کے نقصان، یا کسی دیگر صعوبت، خسارے یا نقصانات کے لیے جوابدہ نہیں ہوگا۔ اگر آپ یا ویب سائٹ کو استعمال کرنے والا کوئی دیگر شخص یا ادارہ اس اقرارنامے کے کسی بھی التزام کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ٹروتھ فار ٹوڈے یک طرفہ طور پر اور نوٹس کے بغیر اس اقرارنامے اور ویب سائٹ تک آپ کی رسائی کو ختم کر سکتا ہے۔ ٹروتھ فار ٹوڈے کسی بھی موقوفی کے لیے آپ یا کسی تیسرے فریق کے تئیں جوابدہ نہیں ہوگا۔ موقوف کر دیے جانے پر، آپ یا ویب سائٹ کا استعمال کررہا دیگر شخص یا فریق آپ کی مکمل لاگت اور خرچ پر ویب سائٹ کا استعمال کرنا ترک کر دیں گے۔

اپ ڈیٹس۔ ٹروتھ فار ٹوڈے اپنے اختیار پر، وقتا فوقتا ویب سائٹ کے اپ ڈیٹ شدہ ورژنز بنا سکتا ہے۔ جب تک بدیہی طور پر بصورت دیگر بیان نہ کر دیا جائے، اس طرح کے کوئی بھی اپ ڈیٹس اس اقرارنامے کی شرائط کے مستوجب ہوں گے، جس میں اس اقرارنامے میں ہونے والی کوئی ایسی ترامیم شامل ہیں جن کا تعین ٹروتھ فار ٹوڈے کی مکمل صوابدید پر کیا جائے گا۔

مالکانہ مواد۔ ویب سائٹ کی معرفت دستیب سبھی مواد، بشمول ڈیزائنز، متن، گرافکس، تصاویر، ویڈیو، معلومات، ایپلیکیشنز، سافٹ ویئر، موسیقی، آواز اور دیگر فائلیں، اور ان کا انتخاب اور انتظام (“سائٹ کا مواد”)، نیز سائٹ میں شامل یا اس سے متعلق سبھی سافٹ ویئر اور مواد کاپی رائٹس، تجارتی نشان، سروس کے نشانات، پیٹنٹس، تجارتی راز یا دیگر مالکانہ حقوق اور قوانین کے ذریعہ تحفظ یافتہ ہیں۔ آپ اس امر سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ اس طرح کے مشمولات یا مواد کو فروخت نہیں کریں گے، اس کا لائسنس، اسے کرایے پر نہیں دیں گے، اس میں ترمیم، اسے تقسیم، کاپی، دوبارہ پیش، اس کی ترسیل، عوامی طور پر اسے ڈسپلے، عوامی طور پر اس کا مظاہرہ، اسے شائع، اس میں موافقت، یا ترمیم نہیں کریں گے یا اس سے استنباطی کام نہیں بنائیں گے۔ بلا واسطہ یا بالواسطہ طور پر، ویب سائٹ کے مواد کا مجموعہ، تدوین، تخلیق نو، ڈیٹابیس یا ڈائریکٹری بنانے یا مرتب کرنے کے لیے منظم طریقے سے ویب سائٹ سے ڈیٹا یا دیگر مواد کی بازیابی ممنوع ہے سوائے اس کے جو معرفت ہذا فراہم کرایا گیا ہے۔ کسی بھی ایسے مقصد کے لیے جو یہاں پر صراحت کے ساتھ فراہم نہیں کیا گیا ہے ویب سائٹ کے مشمولات یا مواد کا استعمال ممنوع ہے۔

وارنٹی سے اعلان دستبرداری۔ ویب سائٹ “جوں کی توں”، سبھی نقائص کے ساتھ اورکسی بھی قسم کی وارنٹی کے بغیرفراہم کرائی گئی ہے۔ ٹروتھ فار ٹوڈے ویب سائٹ کے سلسلے میں، بدیہی، مضمر یا قانونی سبھی وارنٹیز، بشمول لیکن بلا تحدید منفعت پذیری، اطمینان بخش کوالٹی، خاص مقصد کے لیے درستگی، قطعیت، مکمل لطف اندوزی اور تیسرے فریق کے حقوق کی عدم خلاف ورزی کی مضمر وارنٹیز سے دستبرداری کا اعلان کرتا ہے۔ ٹروتھ فار ٹوڈے اس بات کی کوئی وارنٹی، ضمانت نہیں دیتا یا اس سلسلے میں کوئی نمائندگی نہیں کرتا ہے کہ ویب سائٹ کسی مخصوص وقت یا مقام پر دستیاب ہوگی، کہ کسی نقائص یا خرابیوں کو درست کیا جائے گا، یا یہ کہ اس کے مشمولات وائرس اور دیگر مضرت رساں اجزاء سے پاک ہیں۔ آپ ویب سائٹ کی کوالٹی، نتائج، اور کارکردگی کے تعلق سے سبھی جوکھم، نیز ساری سروس، مرمت یا درستگی کے پورے خطرے اور لاگت کی ذمہ داری تسلیم کرتے ہیں۔ ٹروتھ فار ٹوڈے، اس کے نمائندوں یا اس کے ملازمین کے ذریعہ دی گئی کسی بھی زبانی یا تحریری معلومات، مشورہ، تجویز، یا سفارشات سے وارنٹی کی تخلیق نہیں ہوگی یا کسی بھی طریقے سے اس اقرارنامہ کی گنجائش میں اضافہ نہیں ہوگا اور آپ اس طرح کی معلومات، مشورے، تجاویز یا سفارشات پر انحصار نہیں کر سکتے ہیں۔ کچھ عملداریاں بعض وارنٹیز یا حقوق صارفین کے استثناء یا تحدید کی اجازت نہیں دیتی ہیں۔ ویب سائٹ کے آپ کے استعمال پر لاگو ان میں سے کسی بھی عملداری کے قوانین کی حد تک، کچھ استثناء اور تحدیدات کا اطلاق آپ کے اوپر نہیں ہو سکتا ہے۔

جوابدہی کی تحدید۔ آپ اس امر سے اتفاق کرتے ہیں کہ ٹروتھ فار ٹوڈے اور اس کے ڈائریکٹرز، افسران، ایجنٹس، ٹھیکیداران، پارٹنرز اور ملازمین آپ یا کسی بھی تیسرے فریق کے تئیں کسی بلا واسطہ، خصوصی، نتائجی، یا اتفاقی نقصانات، بشمول لیکن بلا تحدید رقوم یا املاک کے خسارے کے لیے نقصان، کاروبار میں خلل، کاروباری موقع کی محرومی، ڈیٹا سے محرومی، یا درج ذیل سے پیدا شدہ یا اس سے متعلقہ کسی دیگر صعوبت، نقصانات یا خسارے کے لیے جوابدہ نہیں ہوں گے: ویب سائٹ کا استعمال یا اسے استعمال کرنے کی نا اہلی، چاہے جیسے بھی ہو؛ ڈیٹا تک غیر مجاز یا اتفاقی رسائی یا اس میں ردوبدل؛ کسی تیسرے فریق کے بیانات یا برتاؤ؛ یا ویب سائٹ کے استعمال سے متعلقہ کوئی معاملہ؛ اور اگرچہ ٹروتھ فار ٹوڈے کو اس طرح کے نقصانات کے امکان کے بارے میں بتایا گیا ہو۔ کچھ عملداریاں بعض تدابیر یا نقصانات کے استثناء یا تحدید کی اجازت نہیں دیتی ہیں۔ ویب سائٹ کے آپ کے استعمال پر لاگو ان میں سے کسی بھی عملداری کے قوانین کی حد تک، کچھ استثناء اور تحدیدات کا اطلاق آپ کے اوپر نہیں ہو سکتا ہے۔

بری الذمہ قرار دینا۔ آپ، ویب سائٹ کے صارف، ٹروتھ فار ٹوڈے، اس کے ضمنی اداروں، الحاق یافتگان، والدین، وارثین اور/یا مندوبین کو، اور ان کے ہر ایک ڈائریکٹرز، افسران، ایجنٹوں، ٹھیکیداروں، پارٹنرز اور ملازمین کو اس اقرارنامہ سے سے پیدا شدہ یا ویب سائٹ کے کسی استعمال کے سلسلے میں، کسی بھی خسارے، جوابدہی، دعوے، مطالبے، نقصانات، لاگتوں اور اخراجات، بشمول وکیل کی معقول فیس سے، بشمول لیکن بلا تحدید صارف یا کسی گاہکوں، صارفین، طلبہ یا دوسروں کے ذریعہ ویب سائٹ اپنے پاس رکھنے، اسے استعمال کرنے، یا چلانے کی وجہ سے پیدا شدہ، یا اس اقرارنامے میں بیان کردہ ویب سائٹ کے ساتھ مربوط معلومات کی ترسیل یا اس میں کمی سے پیدا شدہ، کسی املاک کے نقصان یا کسی ڈیٹا سے محرومی کے سلسلے میں کسی نقصانات، خسارے یا کسی بھی قسم کی جوابدہی بری الذمہ قرار دینے اور اس سے اور اس کے خلاف مضرت سے پاک رکھنے سے اتفاق کرتے ہیں۔

قانون اور اختلافات کو کنٹرول کرنا۔ یہ اقرارنامہ ریاست ارکنساس اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے قوانین کے تابع ہوگا۔ آپ یہ سمجھتے اور اس امر سے اتفاق کرتے ہیں کہ ویب سائٹ کا استعمال بین ریاست ڈیٹا کی ترسیل پر مشتمل ہو سکتا ہے جسے وفاقی قانون کے تحت بین ریاست تجارت میں ٹرانزیکشن مانا جا سکتا ہے۔ اگر اس اقرارنامے سے پیدا شدہ یا متعلقہ کوئی تنازعہ یا دعوی فریقوں کے بیچ گفت و شنید سے حل نہیں کیا جا سکتا ہے توفریقین نیک نیتی کے ساتھ ریاست ارکنساس، ریاستہائے متحدہ امریکہ میں باہمی اتفاق رائے سے طے شدہ ثالث کے ذریعہ انجام دی گئی ثالثی کی معرفت تنازعہ کا تصفیہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ اگر اقرارنامہ یا ویب سائٹ کے سلسلے میں کوئی قانونی کارروائی ہو تو، وہ مقام وہائٹ کاؤنٹی، ارکنساس میں ریاستی عدالت میں، یا ارکنساس کے ایسٹرن ڈسٹرکٹ کے لیے ریاستہائے متحدہ کی ضلعی عدالت میں ہوگا۔ صارف بدیہی طور پر فورم کی عدم سہولت کے کسی دفاع سے دستکش ہوتا ہے۔

پورا اقرارنامہ۔ یہ اقرارنامہ یہاں پر درج متعلقہ مواد کے تعلق سے ٹروتھ فار ٹوڈے اور صارف کے بیچ پورا اقرارنامہ ہے اور یہ اس اقرارنامے کے متعلقہ مواد کے سلسلے میں زبانی طور پر یا تحریری شکل میں ہوئے سبھی سابقی مفاہمتوں، وعدوں، اور ارادوں کو، اگر کوئی ہو، کالعدم قرار دیتا ہے۔ اس اقرارنامے کے کسی حصے میں کوئی ردوبدل، ترمیم، دستکشی، برطرفی یا ڈسچارج تب تک واجب التعمیل ہوگا جب تک ٹروتھ فار ٹوڈے کے ذریعہ تحریری شکل میں اسے انجام نہ دیا جائے اور اس کی تصدیق نہ ہو جائے۔

ملکیت۔ ویب سائٹ اور ٹروتھ فار ٹوڈے کے ذریعہ فراہم کردہ اس سے وابستہ سبھی مواد کلی طور پر ٹروتھ فار ٹوڈے کی زیر ملکیت ہیں اور مناسب طور پر لائسنس یافتہ ملکیت ہیں۔ اس اقرارنامے کی شرائط کے تحت ویب سائٹ آپ کو فروخت نہیں کی گئی ہے بلکہ آپ کو اس کا لائسنس دیا گیا ہے۔ ٹروتھ فار ٹوڈے ویب سائٹ میں یا اس پر موجود کوئی بھی ٹائٹل، ملکیت کا حق، یا مفاد فروخت، عطا، منتقل یا تفویض نہیں کرتا ہے۔ ویب سائٹ کا استعمال کرکے، آپ اس اقرارنامے کی شرائط کے مطابق ویب سائٹ اور کسی سافٹ ویئر پروگرامز یا ویب سائٹ میں ضم شدہ تیسرے فریق کے دیگر مالکانہ مواد کو استعمال کرنے کے لیے صرف غیر جامع، ناقابل منتقلی لائسنس سے اتفاق کرتے ہیں۔ ٹروتھ فار ٹوڈے ویب سائٹ اور سبھی وابستہ مواد میں اور اس کے سبھی قابل اطلاق حق، استحقاق اور مفاد (بشمول لیکن بلا تحدید کاپی رائٹس، پیٹنٹس، تجارتی نشانات اور سروس کے نشانات اور کوئی بھی یا دیگر سبھی املاک دانش کے حقوق) محفوظ اور انہیں برقرار رکھتا ہے۔ اس پروڈکٹ کے لیے ادا کردہ کوئی بھی مشاہرہ ویب سائٹ کے استعمال کے لیے لائسنس فیس مانی جاتی ہے۔

استعمال۔

  1. ویب سائٹ یا اس کے کسی حصے کو کاپی کرنا، دوبارہ تیار کرنا، اس کی نقل بنانا، اس کا ترجمہ کرنا، اس میں متضاد انجینئرنگ کرنا، مطابقت پیدا کرنا، غیر مرتب کرنا،ڈس اسمبلی، متضاد اسمبلی، ترمیم، یا رد و بدل کرنا ٹروتھ فار ٹوڈے کی پیشگی تحریر منظوری کے بغیر بدیہی طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے سوائے اس کے جو اس اقرارنامے میں فراہم کرایا گیا ہے۔ ویب سائٹ یا اس کے کسی بھی حصے کا کسی کمپیوٹر پروگرام کے ساتھ انضمام یاشمولیت، یا ویب سائٹ یا اس کے کسی بھی حصے سے استنباطی کاموں یا پروگراموں کی تخلیق بھی ٹروتھ فار ٹوڈے کی پیشگی تحریر منظوری کے بغیر بدیہی طور پر ممنوع قرار دی گئی ہے۔
  2. ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کو دوبارہ پیش کرنے، اس کی نقل بنانے، اس میں مطابقت لانے یا بصورت دیگر ناجائز استعمال کے لیے اجازت کی درخواستیں اس اقرارنامے کے آخر میں مندرج پتے پر ٹروتھ فار ٹوڈے کے پاس تحریری شکل میں جمع کرائی جائیں۔ دی گئی کوئی بھی اجازت ٹروتھ فار ٹوڈے کی کلی، قید و بند سے آزاد اور مخصوص صوابدید پر ہوگی۔
  3. ویب سائٹ یا اس کا کوئی بھی حصہ کرایے پر، لیز پر نہیں دیا جاسکتا ہے، فروخت، تفویض، منتقل نہیں کیا جا سکتا، اس کا دوبارہ لائسنس، ضمنی لائسنس نہیں دیا جا سکتا یا کسی بھی مقصد کے لیے مہیا نہیں کرایا جا سکتا ہے۔ اس اقرارنامے کے برخلاف ویب سائٹ کو کرایے، لیز پر دینے، فروخت، تفویض، منتقل، دوبارہ لائسنس، ضمنی لائسنس پر دینے، مہیا کرنے، تحفے میں دینے یا دیگر انتقال مکانی کی کوئی بھی کوشش باطل اور کالعدم ہے۔ اس اقرارنامے کے برخلاف کوئی بھی عمل یا عمل کرنے مین ناکامی کا نتیجہ دیوانی اور/یا تعزیری مواخذہ کی صورت میں برآمد ہو سکتا ہے۔
  4. ایسے پروگرامز یا سافٹ ویئر جو ٹروتھ فار ٹوڈے کے ماسوا اداروں کے ذریعہ تیار کردہ اور/یا ان کی زیر ملکیت ہیں اور جنہیں ویب سائٹ کے ساتھ یا اس میں ضم کیا گیا ہے (“تیسرے فریق کا سافٹ ویئر”) وہ اس اقرارنامے کے ساتھ مشروط ہے اور اس کا استعمال اس کے تابع ہے۔ تیسرے فریق کے سافٹ ویئر کا استعمال اس ویب سائٹ کے ساتھ ملاکر اس کے ارادی استعمال کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے ممنوع ہے۔

تیسرے فریق کی سائٹس اور مشمولات۔ یہ ویب سائٹ دوسری ویب سائٹس (“تیسرے فریق کی ویب سائٹس”) نیز تیسرے فریقوں کے یا ان سے ماخوذ مضامین، فوٹوگرافس، متن، گرافکس، تصاویر، ڈیزائن، موسیقی، آواز، ویڈیو، معلومات، ایپلیکیشنز، سافٹ ویئر اور دیگر دیگر یا آئٹمز (“تیسرے فریق کے مشمولات”) کے لنک پر مشتمل ہو سکتی ہے۔ ٹروتھ فار ٹوڈے اس طرح کی تیسرے فریق کی سائٹس کو اور قطعیت، موزونیت یا کاملیت کے مدنظر تیسرے فریق کے مشمولات کو چیک نہیں کرتا ہے۔ ٹروتھ فار ٹوڈے ویب سائٹ کے استعمال کے ذریعہ رسائی حاصل کردہ کسی بھی تیسرے فریق کی سائٹس کے لیے یا ویب سائٹ پر شائع کردہ، اس کے توسط سے دستیاب یا اس سے انسٹال کردہ تیسرے فریق کے مشمولات، بشمول تیسرے فریق کی سائٹس یا تیسرے فریق کے مشمولات کے یا اس شامل مواد، قطعیت، ناگواری، آراء، معتبریت، رازداری کے طرز عمل یا دیگر پالیسیوں کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ کسی تیسرے فریق کی سائٹس یا کسی تیسرے فریق کے مشمولات کو شامل کرنا، ان سے لنک کرنا، انہیں استعمال یا انسٹال کرنے کی اجازت ٹروتھ فار ٹوڈے کی جانب سے منظوری یا تائید پر دلالت نہیں کرتی ہے۔ یوں تو کچھ کمپیوٹرز مخصوص تیسرے فریق کی سائٹس تک رسائی روکنے کے لیے فلٹرنگ سافٹ ویئر نصب کر سکتے ہیں، مگر ٹروتھ فار ٹوڈے پر ویب سائٹ کے استعمال کے ذریعہ رسائی حاصل کردہ کسی تیسرے فریق کی سائٹس یا تیسرے فریق کے مشمولات کے لیے کسی بھی قسم کی ذمہ داری یا جوابدہی نہیں ہوگی۔

سائٹ کی پالیسیاں، ترامیم اور قطع پذیری

براہ کرم ویب سائٹ پر شائع ہماری دیگر پالیسیوں جیسے ہماری رازداری کی پالیسی کا جائزہ لیں۔ ٹروتھ فار ٹوڈے کسی بھی وقت ویب سائٹ، پالیسیوں اور شرائط استعمال میں تبدیلیاں کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اگر ویب سائٹ کی شرائط یا پالیسیوں میں درج کسی بھی التزامات کو غلط، باطل یا کسی دوسری وجہ سے ناقابل نفاذ تصور کیا جاتا ہے تو اس التزام کو قابل انفصال تصور کیا جائے گا اور اس سے مابقی التزامات کے جواز اور نفاذ پذیری پر اثر نہیں پڑے گا۔

رابطہ

اگر ویب سائٹ کی کسی بھی شرائط یا پالیسیوں کے بارے میں آپ کے کوئی سوالات ہوں تو براہ کرم رابطہ کریں:

Truth for Today World Mission School, Inc.
P.O. Box 2044
Searcy, Arkansas
72145-2044, U.S.A.